عمران خان کا ممکنہ دھرنا، اسلام آباد انتظامیہ نے تیاریاں مکمل کرلیں

6 Oct, 2022 | 11:59 AM

ویب ڈیسک:سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ممکنہ دھرنے کی کال سے نمٹنے کے لئے اسلام آباد انتظامیہ نے تیاریاں مکمل کرلیں ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے 1100 سے زائد کنٹینر اکٹھے کر لیے ہیں جو کہ فیض آباد پہنچا دیئے گئے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ دھرنے کے اعلان کے بعد اسلام آباد کو ایک ہفتے کے لیے مکمل سیل کر دیا جائے گا جبکہ اسکول و کالجوں میں چھٹیاں اور امتحانات ملتوی کیے جائیں گے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد کو پولیس سمیت پچیس ہزار کی نفری فراہم کی جائے گی جبکہ ان کے پاس پچاس ہزار ربڑ گولیاں ہونگی جبکہ سیکورٹی ادروں کو ساٹھ ہزار سے زائد آنسو گیس کے شیل فراہم کر دیے گئے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کو دس ڈرون فراہم کیے جائیں گے جن کے ذریعے شیل مظاہرین پر پھینکیں جائیں گے جبکہ اینٹی رائیٹ کے لئے پہلی مرتبہ ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیا جائے گا۔

مزیدخبریں