(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 2 روپے 19 پیسے سستا ہو گیا .
کاروباری روز کے آغاز سے ہی انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر 2 روپے 19 پیسے سستا ہو کر 221 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور 100 انڈیکس 151 پوائنٹس اضافے سے 41762 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔