بھارتی اداکار نے خودکشی کرلی

6 Oct, 2022 | 09:16 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں تامل ڈراموں کے اداکار لوکیش راجندرا نے خودکشی کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار گھریلو پریشانیوں کی وجہ سے شراب نوشی کے عادی تھے اور اکثر اوقات انہیں مختلف جگہوں پر نشے کی حالت میں دیکھا گیا۔

پولیس کے مطابق اداکار لوکیش گزشتہ روز چنئی شہر میں ایک بس ٹرمینل کے قریب نشے کی حالت میں بیہوش ملے جہاں سے انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہیں ہوسکا۔

اداکار لوکیش راجندرا کے والد کا کہنا ہے کہ ایک ماہ قبل بیٹے کا اپنی اہلیہ سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد دونوں میں طلاق کی باتیں چل رہی تھیں۔

 

مزیدخبریں