ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز نے بڑا فیصلہ کرلیا

Maryam Nawaz
کیپشن: Maryam Nawaz
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے قطر میں قیام بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے لندن پہنچنے کے پلان میں تبدیلی ہوگئی ہے کیونکہ انہوں نے دارالحکومت دوحا پہنچنے کے بعد قطر میں پہلے سے موجود اپنے بیٹے جنید صفدر کے ساتھ ایک روز قیام کا فیصلہ کیا، وہ اس دوران اپنے سمدھی سیف الرحمان سمیت اہم سیاسی شخصیات سے بھی ملاقات کریں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نجی ایئر لائن کی پرواز کیو آر 629 کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ سے براستہ قطر لندن کیلئے روانہ ہوئی تھیں۔

دوحا ایئرپورٹ پر اُن کا پارٹی رہنماؤں نے استقبال کیا اور اس موقع پر انہوں نے قطر میں مقیم ہم وطنوں سے بھی ملاقات کی۔ ایئرپورٹ پر ایک پاکستانی نے مریم نواز کو روک کر مسلم لیگ ن کی تیس سالہ حکومتی کارکردگی کے حوالے سے سوال بھی کیا، جس پر وہ بغیر جواب دیئے آگے بڑھ گئیں۔