ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے عوام سے کیا وعدہ پورا کردیا

PM Shahbaz Sharif
کیپشن: PM Shahbaz Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹانک میں وزیراعظم شہباز شریف فلڈ ریلیف ویلیج کے 100 گھر تیار کرلیے گئے، وزیر اعظم نے سیلاب متاثرین سے کیا وعدہ پورا کردیا۔  

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-10-06/news-1665028136-5435.jpg

وزیراعظم شہبازشریف سے منزیز گلوبل ایوی ایشن‘ کے سی ای او فلپ جوئننگ نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم نے فلپ جوئننگ کا 100 گھر تعمیر کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ آپ کا جذبہ قابل تعریف اور 100 گھروں کی تعمیر سیلاب متاثرین کی آبادکاری میں اہم قدم ثابت ہوگی۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-10-06/news-1665028132-6421.jpg

واضح رہے کہ وزیراعظم نے 2ستمبر کو ٹانک کے دورے کے دوران 100 مکانات کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا ، 3 ستمبر کو جگہ منتخب ہوئی، 7 ستمبر کو دونوں مقامات کا سروے مکمل کرکے 11 ستمبر کو تعمیرکا آغاز ہوا۔

  فلڈ ریلیف ویلیج کے 100 گھر 24 دن کی ریکارڈ مدت میں تیار کرلیے گئے ہیں۔ فلڈ ریلیف ویلیج میں سولر سسٹم سے آراستہ اسکول، کلینک اور ٹیوب ویل بھی بنائے گئے ہیں۔