اے ٹی ایم مشین نے لڑکوں کو لکھ پتی بنا دیا; تصویر منظر عام پر

6 Oct, 2021 | 10:55 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) قسمت بدلتے دیر نہیں لگتی کچھ ایسا ہی واقعہ لڑکوں کے ساتھ پیش آیا جنہوں نے پرانی اے ٹی ایم مشین خریدی تو اپنی قسمت پر رشک کرنے لگے، پرانی اے ٹی ایم نے ان کو لکھ پتی بنادیا۔

تفصیلات کےمطابق انسان کو مایوسیوں کے اندھیروں سے نکل کر اجالے کی تلاش کرنے کے لئے تھوڑی جدوجہد تو کرنی پڑتی ہے، ایسا ہی کچھ دو لڑکوں نے کیا جن کے پاس 300 ڈالر تھے انہوں فیصلہ کیا گیا وہ اس سے پرانی اے ٹی ایم مشین خریدیں گے، مشین خریدنے کے بعد انہوں نے یہ راز جاننے کی کوشش کی کہ اس میں پیسے کہاں اور کیسے رکھے جاتے ہیں؟۔

اس کے لیکن اے ٹی ایم مشین کو کھولنا چاہا مگر ایسا نہ کرپائے ، ٹک ٹاک پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے اس کو کھولنے کے لئے ہتھوڑا،ڈرل اور سکریو  کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں وہ اس کو کھولنے میں کامیاب ہوگئے،ان کو یہ دیکھ کر دھچکا لگا کہ مشین سے 2000 ڈالرز برآمد ہوئے جن پر وہ  بے حد خوش ہوئے۔

مزیدخبریں