پہلی تا آٹھویں جماعت کی کتابوں کا سائز تبدیل

6 Oct, 2021 | 10:16 PM

Imran Fayyaz

(اکمل سومرو)پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کا پہلی تا 8 ویں جماعت تک نصابی کتب 40 فیصد مہنگی کرنے کا فیصلہ، کتاب کا سائز تبدیل کر دیا گیا جس سے کتابوں کی پرنٹنگ لاگت پر ڈیڑھ ارب روپے اضافہ ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے تحت نئی کتب کی قیمتوں میں 40 فیصد تک اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ٹیکسٹ بک بورڈ نے پہلی تا آٹھویں جماعت تک کتابوں کا سائز تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ نئی کتاب کا سائز تیئس، پینتیس کر دیا گیا ہے جبکہ یہ کتابیں اڑسٹھ گرام کاغذ پر چھاپی جائیں گی۔

نصابی کتب کے صفحے کا سٹینڈرڈ سائز ختم کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ نصابی کتب کی چھپائی کیلئے پیپر ملز بورڈ کیلئے سپیشل کاغذ تیار کریں گی۔ درسی کتب کے سائز میں اضافہ کرنے سے بورڈ کو ایک ارب پچاس کروڑ روپے زائد ادا کرنا ہوں گے جبکہ کتب کی تیاری سے پرنٹنگ اور بائنڈنگ کی لاگت میں بھی اضافہ ہوگا۔

مزیدخبریں