پنجاب یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کیلئے خوشخبری

6 Oct, 2021 | 10:04 PM

M .SAJID .KHAN

(عمران یونس)پنجاب یونیورسٹی نے طلبا و طالبات کو روزگار کی فراہمی کے لئے جاب پورٹل کا آغاز کر دیا,انڈسٹری کو بہترین گریجوایٹس کی فراہمی کے لئے کیرئیر پورٹل قائم کیا گیا ہے, طلبا کو نوکریوں کے بارے میں معلومات مل سکیں گی۔

تفصیلات کےمطابق  پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے طلباؤ طالبات کو روزگار فراہم کرنے کیلئے جاب پورٹل کا آغاز کر دیا۔ پنجاب یونیورسٹی اورروزی ڈاٹ پی کے کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی آفس کے کمیٹی روم میں ہوئی۔

تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمداختر، رجسٹرا ر ڈاکٹر محمد خالد خان، ڈائریکٹر ریجنل انٹیگریشن سنٹرپنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر فوزیہ ہادی علی، کنٹری ہیڈ شہباز خان، ڈائریکٹر ٹریننگ تہمینہ اور مختلف فیکلٹیوں کے ڈینز نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرپروفیسر نیازاحمد نے کہا کہ انڈسٹری کو بہترین گریجوایٹس کی فراہمی کے لئے کیرئیر پورٹل قائم کیا گیا ہے جس سے طلباء و طالبات کو نئی آنے والی نوکریوں کے بارے میں معلومات مل سکیں گی۔

مزیدخبریں