ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے سے قبل سخت ورزش  کے کیا نقصانات ہیں،تحقیق میں انکشاف  

late night
کیپشن: excercise
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) ورزش کی افادیت سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا،بیشتر لوگ صبح سویرے ورزش کرنے کے عادی ہوتے ہیں تاہم بعض لوگ رات کو ورزش کرنا پسند کرتے ہیں۔

کینیڈا کے سائنسدانوں نے تحقیق  کے بعد بتایا کہ  جو لوگ سونے سے دو گھنٹے قبل سخت ورزش کرتے ہیں انہیں نہ صرف دیر سے نیند آتی ہے بلکہ ان کی نیند متاثر بھی ہوسکتی ہے۔ان کے برعکس جو لوگ رات کی ورزش یا جسمانی مشقت کے دو گھنٹے بعد یا اس سے بھی پہلے سونے کےلیے لیٹ گئے، انہیں نہ صرف بہت دیر سے نیند آئی بلکہ رات بھر ان کی نیند بھی متاثر رہی۔

 یعنی اگر آپ ورزش کے بہتر فوائد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو سونے سے کم از کم دو گھنٹے  قبل یہ کام کرلیں۔کونکورڈیا یونیورسٹی کینیڈا کے سائنسدانوں نے اس تحقیق کےلیے ماضی میں جسمانی مشقت، ورزش اور نیند سے متعلق کیے گئے دس سے زائد سائنسی مطالعات کا جائزہ لیا جن میں مجموعی طور پر 194 افراد شریک تھے جن کی عمر 18 سے 50 سال کے درمیان تھی۔

 ماہرین نے خبردار کیا کہ  کوشش کریں کہ سونے سے دو گھنٹے پہلے اپنی ورزش مکمل کرلیں علاوہ ازیں سونے سے پہلے سخت قسم کی ورزش سے بھی گریز کرنا چاہیے۔