شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کوکتنی سزا ہو سکتی ہے ؟   

6 Oct, 2021 | 09:10 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک ) منشیات کیس میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو 2 اکتوبر کی رات  گرفتار کیا گیا تھا۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے 2 اکتوبر کی رات ممبئی کے ساحل پر موجود ایک بحری جہاز پر منعقد ہونے والی ریو پارٹی پر اچانک چھاپہ مار کر غیر قانونی منشیات بر آمد کی تھی۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو این ڈی پی ایس ایکٹ کی 4 دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ان مقدمات میں انہیں 20 سال تک کی سزا  بھگتنا پڑسکتی ہے۔

   آریان کی گرفتاری سے پہلے 15 گھنٹے تک این سی بی نے آریان خان سے پوچھ تاچھ کی جس کے دوران آریان نے منشیات خریدنے کی بات کو تسلیم کیا۔

 آریان خان کو این سی بی نے نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکو ٹروپک سبسٹنس (این ڈی پی ایس) ایکٹ 1985 کے سیکشن 8سی، 20 بی، 27 اور 35 کے تحت گرفتار کیا ہے  اگر آریان پر یہ الزام ثابت ہوگیا تو انہیں 6 ماہ سے لے کر 10 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔سیکشن 20 بی گانجا، چرس اورڈرگز رکھنے کا کیس ہے اور اس کیس میں 20 سال تک کی سزا ہوتی ہے لہذا اگر آریان خان پر یہ الزام ثابت ہوگیا تو انہیں 20 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔

مزیدخبریں