ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر مملکت عارف علوی نے قومی احتساب ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا

president of pakistan
کیپشن: Arif alvi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا،آرڈیننس کو نیب دوسرا ترمیمی آرڈیننس2021 کانام دیا گیا ہے ۔

نیب ترمیمی آرڈیننس2021 کے مطابق صدر جتنی چاہیں ملک میں احتساب عدالت قائم کر سکتے ہیں ،صدر متعلقہ چیف جسٹس ہائیکورٹ کی مشاورت سے ججز مقرر کرینگے ،احتساب عدالتوں کے ججز کا تقرر3 سال کیلئے ہو گا۔

 آرڈیننس کے مطابق صدر ،چیئرمین نیب کا تقرر ،وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈر مشاورت سے کرینگے ،صدر اتفاق رائے نہ ہونے پر چیئرمین کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائیں گے ،پارلیمانی کمیٹی میں 12 ارکان شامل ہونگے جو اتفاق رائے پیدا کرینگے ،نئے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت چار سال ہو گی ،نئے چیئرمین کے تقرر تک موجودہ چیئرمین نیب کام جاری رکھیں گے ،4 سال مکمل ہونے پر آئندہ 4 سال کیلئے چیئرمین نیب کی تعیناتی ہو گی ،دوبارہ تعیناتی کیلئے تقرری کا طریقہ کارہی اختیار کیاجائے گا۔

آرڈیننس کے مطابق چیئرمین نیب کو سپریم کورٹ کے ججز کی طرح ہی ہٹایا جا سکے گا،چیئرمین نیب اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوائیں گے ،ایڈیشنل سیشن جج بھی احتساب عدالت کے جج بن سکیں گے،ملزم کی ضمانت کااختیار بھی ٹرائل کورٹ کے پاس ہو گا۔