آئی جی پنجاب نے افسران کےتقرروتبادلے کردیئے

6 Oct, 2021 | 05:48 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: آئی جی پنجاب راؤ  سردار علی نے3افسران کےتقرروتبادلےکردئیے۔

تفصیلات کے مطابق آصف امین ایس پی صدرآپریشنزلاہورسے قلمدان تبدیل، آصف امین ایس ایس پی آپریشنزگوجرانوالہ تعینات کر دیئے گئے،  ناصرسیال اےآئی جی آر اینڈ ڈی لاہورسےتبدیل،  ناصرسیال ایڈیشنل ڈائریکٹرایس پی یو پنجاب تعینات کر دیئے گئے جبکہ  آغارمضان علی کواےآئی جی آراینڈڈی پنجاب تعینات کردیاگیا۔

 ادھر وفاقی بیورو کریسی میں بھی تقرر و تبادلے،  گریڈ 20 کے محمد عثمان انور جوائنٹ سیکرٹری کامرس ڈویژن تعینات،  محمد عثمان انور او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تھے،  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

مزیدخبریں