لاہور سمیت پنجاب بھر کے سکولوں سے متعلق اہم فیصلہ  

6 Oct, 2021 | 05:05 PM

Imran Fayyaz

(جنید ریاض)لاہورسمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں سالانہ شماری کرانے کا فیصلہ،سکول شماری 31 اکتوبر کو آن لائن کروائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے لاہورسمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں شماری کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ پرائمری ،مڈل ،ہائی اور ہائرسکینڈری اداروں میں سکول شماری 31 اکتوبر کو آن لائن کروائی جائے گی۔

11 اکتوبر کو لاہور بھر کے اساتذہ کو سکول شماری کرانے کے حوالے سے تربیت دی جائے گی۔سکول شماری کیلئے تمام سربراہان کو سکول انفارمیشن سسٹم پر ڈیٹا اپ لوڈ کرنا ہوگا۔سیس پر بچوں کا تمام ڈیٹا ایک روز میں فیڈ کرنا ہوگا،سکول شماری میں فرنیچر، اساتذہ کی تعداد اور انفراسٹرکچرسے متعلق بھی ڈیٹا اپ لوڈ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں