ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرحومہ بیگم کلثوم نواز اور اسحاق ڈار کو بھی پاکستان میں ویکسین لگ گئی

Kalsoom nawaz with Ishaq Dar
کیپشن: Kalsoom nawaz / Ishaq Dar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جعلی ویکسی نیشن کے مزید 2 کیس سامنے آگئے، وفات کے تین سال بعدنا صرف بیگم کلثوم نواز کوویکسین لگ گئی بلکہ لندن میں موجود نواز شریف کے سمدھی اسحاق ڈار بھی بیٹھے بٹھائے ویکسی نیٹڈ ہو گئے ۔ ریکارڈ کے مطابق بیگم کلثوم نواز کو میلسی کے علاقے سے ویکسی نیشن لگی، سیکریٹری صحت جنوبی پنجاب نے تردید کردی۔

کورونا ویکسی نیشن کا اندراج مذاق بن کر رہ گیا، جعلی ویکسی نیشن کے مزید دو کیس سامنے آگئے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو وفات کے تین سال بعد کورونا ویکسین لگ گئی۔ ریکارڈ کے مطابق بیگم کلثوم نواز کو میلسی کے علاقے سے کین سائنو کی سنگل ڈوز 5 اکتوبر کو لگائی گئی۔

خیال رہے کہ بیگم کلثوم نواز 11 ستمبر 2018 کو وفات پاگئیں تھیں، جن کی تدفین جاتی امرا میں کی گئی ۔دوسری جانب میاں نواز شریف کے سمدھی سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی لندن بیٹھے ویکسی نیٹڈ ہوگئے ہیں۔
سیکریٹری صحت جنوبی پنجاب نے بیگم کلثوم نواز اور اسحاق ڈار کی ویکسی نیشن کے اندراج کی خبر کو جعلی قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ نیشنل ایمونائزیشن مینجمنٹ سسٹم میں ایسا کوئی اندراج نہیں ہوا، لوگ ایسی افواہوں پر توجہ نہ دیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer