رکن اسمبلی نے اپنی پارٹی کی بری کارکردگی پر سر منڈوا دیا

6 Oct, 2021 | 04:05 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:   بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے دیرنہ کارکن اور  رکن اسمبلی نے اپنی جماعت کی کارکردگی سے تنگ آکر سر منڈھوا لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تری پورہ سے بی جے پی کے ایم ایل اے اشس داس نے اپنی جماعت کی ناکام پالیسیوں سے توبہ تائب ہوتے ہوئے کفارے کے طور ہندو رسم 'یگنہ' ادا کرتے ہوئے اپنے سر کے بال منڈھوا لیے۔

ایم ایل اے اشس داس نے الزام عائد کیا ہے کہ بی جے پی تری پورہ میں لاقانونیت کو ہوا دے رہی ہے اور عوام ریاستی حکومت کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں۔اشس داس کا کہنا تھا آج بی جے پی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپنا سر منڈھوا رہا ہوں، اپنے سیاسی مستقبل کے حوالے سے فیصلہ بعد میں کروں گا۔اشس داس کئی سالوں سے ممتا بنرجی کی کارکردگی کو سراہ رہے ہیں اور ماضی میں انہیں وزیراعظم کے عہدے کی تجویز بھی دے چکے ہیں۔

مزیدخبریں