جعلی لائسنس ہولڈراور چوری کی گاڑی اب موٹروے پرسفر نہیں کرسکےگی

6 Oct, 2021 | 02:55 PM

Ibrar Ahmad

سٹی42: اشتہاری ملزمان، جعلی لائسنس ہولڈراور چوری کی گاڑی رکھنے والے اب موٹروے پرسفر نہیں کر سکیں گے ،  پنجاب پولیس نےسافٹ ویئرتیارکرکے موٹروے پولیس کے حوالے کردیا ، سوفٹ وئیر میں پنجاب کے سَوا کروڑ سمیت پاکستان کے تمام صوبوں کے ا کروڑ80 لاکھ لائسنسوں کا ڈیٹا موجود ہے۔
 تفصیلات کے مطابق  موٹروے پر مانیٹرنگ کانظام مزیدموثربنانے کےلئے نیا سافٹ ویئر تیارکرلیا گیا ہےجس میں ملک بھرکےتمام ڈرائیونگ لائسنسوں کاریکارڈ اکٹھا کیا گیاتاکہ جعلی لائسنس رکھنے والوں کے خلاف موثرکارروائیاں کی جاسکیں۔ڈی آئی جی آئی ٹی وقاص نذیرکا کہنا ہے کہ ملزمان کوقابوکرنے کےلئے پنجاب پولیس نےسافٹ ویئر تیارکرکے موٹروے پولیس کے حوالے کردیا۔سافٹ ویئر میں پنجاب کے سوا کروڑ سمیت پاکستان کے تمام صوبوں کے اکروڑ80لاکھ لائسنوں کاڈیٹا موجود ہوگا۔

سافٹ ویئر میں پنجاب،سندھ، کےپی کے،بلوچستان، آزادجموکشمیر  اور گلگت بلتستان  کے لائسنسوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیاجبکہ جلد اسلام آبادکا ڈیٹا بھی منسلک کردیا جائے گا۔سافٹ وئیر کارچوری پکڑنے کےلئےموٹروے پولیس سسٹم میں گاڑی کا نمبرڈالے گی تو سٹیٹس چیک ہوجائے گا جبکہ کسی بھی شخص کاشناختی کارڈ نمبرڈالنے سے تمام ریکارڈ سامنے اجائے گا۔موٹروے پولیس ایسے ریکارڈ ہولڈرکوسسٹم میں ریکارڈ سامنے انے پرمتعلقہ تھانے کو ایس ایم ایس جائےگا۔جلد اشتہاریوں اور چوری کی گاڑیوں کے حوالے سے موٹروے پولیس سے ایم اویو سائن کیا جائے گا۔نئے سافٹ وئیر سے جعلی لائسنس استعمال کرنے والوں۔چوری کی گاڑی اوراشتہاریوں کی گرفتاری میں مددملے گی۔

مزیدخبریں