ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک بھارت ٹاکرا، 10 سیکنڈ کے اشتہارکی قیمت جان کر ہوش اُڑ جائیں گے

Pakistan Vs India t20 world cup 2021
کیپشن: Pakistan Vs India
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں اشتہارات چلانے  کیلئے نشریاتی اداروں نے ریکارڈ معاوضہ  مانگ لیا ۔ 
رپورٹ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز دکھانے والا نشریاتی ادارے کی جانب سے  پاکستان اور بھارت کے درمیان  ٹی 20میچ میں کمپنیوں سے 10 سیکنڈ کے اسپاٹ کیلئے 25 سے 30 لاکھ روپے طلب کیے جا رہے ہیں،  یہ کسی بھی اسپورٹس مقابلے کیلئے 10 سیکنڈ کا یہ سب سے زیادہ معاوضہ ہے۔

یادرہے پاک بھارت کرکٹ میچ  دل کی دھڑکنیں تیز کردینے والا سب سے زیادہ دیکھنے جانیوالا میچ ہوتا ہے جسے دنیا بھر میں موجود کروڑوں شائقین دیکھتے ہیں.2019 کے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد دونوں ٹیمیں پہلی بار سامنے آرہی ہیں۔شاہینز اور بھارتی سورماؤں کے درمیان ٹاکرا 24 اکتوبر کو دبئی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer