سفاکیت کی انتہا! مخالفین نے شہری کی آنکھوں میں کیل ٹھونک دیئے

6 Oct, 2021 | 02:26 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:  چنیوٹ کے علاقے لالیاں میں درندگی کی انتہا، ملزمان نے ایک شخص کی آنکھیں نکال کر کیلیں ٹھونک دیں۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ لالیاں کے علاقہ تھانہ محمد والا کی حدود میں پیش آیا جہاں ناصر نامی شخص کی دونوں آنکھوں میں کیل ٹھونک دئیے گئے۔زخمی شخص کو علاج معالجے کے لیے فیصل آباد بھجوادیا گیا ہے۔زخمی کو ٹی ایچ کیو اسپتال سے فیصل آباد ریفر کردیا گیا۔

پولیس نے واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔آئی جی پنجاب راؤ سردار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےآر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی  فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ کے حوالے سے تحقیقات جار ی ہیں۔ 

مزیدخبریں