ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیس بک ناقابل بھروسہ ، اب متبادل سامنے لایا جائے، یورپی یونین

Facebook is unreliable, now come up with an alternative, EU
کیپشن: Facebook and EU
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : یورپی یونین  کا کہنا  ہے کہ’فیس بک‘پراب مزید بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔ چاہے یہ کمپنی کتنی بڑی ہی کیوں  نہ ہو ۔اب اس کے متبادل کی بھی ضرورت ہے۔

یورپی یونین کے مسابقتی کمشنر مارگریٹ ویسٹیگر نے کہا ہے کہ بندش نے چند بڑی کمپنیوں پر انحصار کرنے کے نتائج ظاہر کردیے ہیں۔ اب ان کمپنیوں کے متبادل اور مقابلے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں مزید کہا کہ ہم ٹیکنالوجی مارکیٹ میں متبادل اور آپشن چاہتے ہیں اور ہمیں چند بڑے کھلاڑیوں پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے وہ جو بھی ہوں۔ یہ ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کا ہدف ہے۔

ویسٹیگرنے پچھلے سال ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کے نام سے مسودے کی تجویز پیش دی تھی جس میں ایمیزون ، ایپل ، فیس بک اور گوگل کے ممنوعہ اور مجوزہ امور کی فہرست مرتب کی گئی تھی تاکہ وہ اپنے بنیادی کاروباری ماڈل کو تبدیل کر سکیں اور مزید مقابلے کی اجازت دی جا سکے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر