ختم نبوت کی آیت ،حدیث پبلک مقامات پرآویزاں کرنے کا فیصلہ

6 Oct, 2021 | 01:11 PM

Malik Sultan Awan

قیصر کھوکھر:  پنجاب حکومت نے ختم نبوت کی آیت اور حدیث تمام پبلک مقامات  پرآویزاں کرنے کی ہدایت کردی۔
محکمہ ایس اینڈ جی ای ڈی نے تمام محکموں کو ضروری ہدایات جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام پبلک مقامات پر  ختم نبوت کی آیت اور حدیث کو آویزاں کیا جائے۔
یاد رہے کہ یہ ریزولیشن پنجاب اسمبلی نے جاری کی ہے۔ پنجاب اسمبلی نے شہر کے تمام انٹری راستوں پر یہ آیت اور حدیث آویزاں کرنے کا حکم دیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ تمام اضلاع کے داخلہ راستوں پر یہ آیت اور حدیث آویزاں کی جائے گی۔

مزیدخبریں