وکیل نےمقدمہ کی مصدقہ کاپی تاخیر سےملنےپرکاپی برانچ کے شیشے توڑ ڈالے

6 Oct, 2021 | 12:28 PM

Ibrar Ahmad

سٹی42:  لاہور ہائیکورٹ   وکیل ماجد جہانگیر   نے مقدمہ کی مصدقہ کاپی تاخیر سےملنےپرکاپی برانچ کے شیشے توڑ ڈالے۔ سکیورٹی نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

 تفصیلات کے مطابق  لاہور ہائیکورٹ   وکیل ماجد جہانگیر   نے مقدمہ کی مصدقہ کاپی تاخیر سےملنےپرکاپی برانچ کے شیشے توڑ ڈالے۔ ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری کے مطابق کاپی برانچ کے شیشے توڑ نےوالے  ملزم وکیل ماجد جہانگیر   کو  حراست میں لے لیا۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری کا مزید کہنا تھا کہ  کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ عدالتوں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جا ئے گی ۔

مزیدخبریں