سٹی42: لاہور ہائیکورٹ وکیل ماجد جہانگیر نے مقدمہ کی مصدقہ کاپی تاخیر سےملنےپرکاپی برانچ کے شیشے توڑ ڈالے۔ سکیورٹی نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ وکیل ماجد جہانگیر نے مقدمہ کی مصدقہ کاپی تاخیر سےملنےپرکاپی برانچ کے شیشے توڑ ڈالے۔ ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری کے مطابق کاپی برانچ کے شیشے توڑ نےوالے ملزم وکیل ماجد جہانگیر کو حراست میں لے لیا۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری کا مزید کہنا تھا کہ کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ عدالتوں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جا ئے گی ۔
لاہور ہائیکورٹ کاپی برانچ
— reportersdiary.com (@ReportersDiary_) October 6, 2021
وکیل صاحب نے مقدمہ کی مصدقہ کاپی تاخیر سے ملنے پر کاپی برانچ کے شیشے توڑ ڈالے#LHC #Lahore pic.twitter.com/dmrGvq0V10