یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانےکی اجازت مل گئی

6 Oct, 2021 | 11:45 AM

Ibrar Ahmad

 ویب ڈیسک : سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا نام ای سی ایل میں  ہونے کے باعث روکا گیا، بعد میں  اجازت دیدی۔

تفصیلات کےمطابق   وزارت داخلہ کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی گئی،یوسف رضا گیلانی انٹر پارلیمانی یونین اجلاس میں پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے، انٹر پارلیمانی یونین کا اجلاس روم میں ہورہا ہے، جس میں پاکستان کی نمائندگی 5 رکنی وفد کرے گا۔

 خیال رہے اس سے قبل سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا تھا۔

  یوسف رضا گیلانی کے اسٹاف کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی اٹلی میں کانفرنس میں شرکت کیلئے جارہے تھے، سابق وزیر اعظم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ہونے کے باعث روکا گیا، ایئر پورٹ سے امیگریشن کروائی تو کہا گیا یوسف گیلانی کا نام ای سی ایل میں ہے۔

 واضح رہے کہ نیب نے توقیر صادق کی چیئرمین اوگرا تعیناتی کیس میں یوسف رضا گیلانی کا نام ای ایس ایل پر رکھا تھا۔

مزیدخبریں