15 ڈی آئی جیز پر صوبہ بدری کی تلوار لٹکنے لگی

6 Oct, 2021 | 11:44 AM

Sughra Afzal

بینک روڈ (علی ساہی) پنجاب پولیس کے 15 ڈی آئی جیز پر صوبہ بدری کی تلوارلٹکنے لگی۔

 10 سالہ روٹیشن پالیسی 2020ء میں 18 ڈی آئی جیزکے نام آئے تھے جن میں 6 کے تبادلوں کے احکامات جاری کیے اورتبدیل ہونے والوں میں سے اب تک تین ریلیو ہوچکے ہیں، دس سالہ روٹیشن پالیسی میں انے والے 18 میں سے 6 ڈی آئی جیز کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تبادلے فروری میں ہوئے تھے، جواد ڈوگر،حسن رضا اورطارق عباس قریشی کو مختلف اوقات میں پنجاب سے ریلیو کردیا گیا جبکہ احسن یونس، شارق کمال اور شاہد جاوید ابھی پنجاب میں مختلف عہدوں پر تعینات ہیں، 12 دیگر ڈی آئی جیز کے حوالے سے ابھی تک اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات جاری نہیں کیے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے فروری میں کیے گئے سندھ کے افسروں کی پنجاب میں جوائننگ کے بعد دیگر پنجاب کے افسروں کے تبادلوں پر عملدرآمد متوقع ہے، رواں سال کے آغازمیں 10 سال یا اس سے زائد عرصے سے مسلسل تعینات افسروںکی فہرستیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھجوائی گئی تھی۔

مزیدخبریں