لوئر مال (جنیدریاض) وفاقی حکومت نے ثانو ی سطح پر فنی تعلیم کو عام کرنے کیلئے '' میٹرک ٹیک'' متعا رف کروا نے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بو رڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجو کیشن اور سرونگ سکو لز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مابین'' میٹرک ٹیک '' پراجیکٹ ایم او یو سائن کرنے کی تقر یب ہوئی، جس میں صدر سرونگ سکو لز ایسوسی ایشن رضاالرحمان کو فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجو کیشن کے چیئرمین قیصر عالم نے با قاعدہ طور پر میٹرک ٹیک پرا جیکٹ ایمبیسڈر مقرر کیا۔
اس موقع پر سنٹرل چیئر مین سرونگ سکو لز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ڈاکٹر ندیم کیانی، اسلام آبا د صدر اورنگ زیب ندیم، جنرل سیکرٹری کلیم حفیظ بھی مو جود تھے۔ تقریب کے موقع پر گفتگو کر تے ہوئے فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے چیئرمین فیصل عالم نے کہا کہ ثانوی سطح پر فنی تعلیم کو عام کر نا ہما را مشن ہے اور میٹرک ٹیک منصو بہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، پرا جیکٹ کو را ئج کر نے سے لاکھو ں طلبا کو فوری طور پر روزگار مہیا ہوگا۔