طویل عرصے سے غائب ملازمین کی ہمیشہ کیلئے چھٹی

6 Oct, 2021 | 10:11 AM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: طویل عرصے سے غائب ملازمین کی ہمیشہ کے لیے چھٹی، ایل ڈبلیو ایم سی نے طویل مدت تک  غیر حاضر67 ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا، نوٹیفیکیشن جاری

 تفصیلات کے مطابق  ایل ڈبلیو ایم سی نے طویل مدت  تک غیر حاضر67 ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر  کے مطابق  فارغ کیے گیے 67ملازمین طویل عرصے سے غیر حاضر تھے۔ گھوسٹ ملازمین قومی خزانے کے نقصان کے ساتھ سروس ڈلیوری میں بھی رکاوٹ بنتے ہیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا مزید  کہنا تھا کہ  تمام افسران و ملازمین غیر مجاز چھٹیوں سے گریز کریں، مسلسل غیر حاضری کی بنا پر سروس سے فارغ کر دیا جائے گا۔ بہترین سروس ڈلیوری صرف 100 فیصد حاضری سے ہی مکمن بنائی جا سکتی ہے۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا عوام سے اپیل کرتے ہوئے  کہا کہ  عوام سے گزارش ہے کہ صفائی عملہ آپ کے علاقے میں نہ پہنچے تو ہمیں بتائیں،

شکایت کے لیے 1139ہیلپ لائن یا سوشل میڈیا پر رابطہ کریں۔ 

مزیدخبریں