مصالحت کروانے سے متعلق سوال پر عاصم اظہر کا دلچسپ جواب

6 Oct, 2021 | 08:34 AM

Sughra Afzal

گلبرگ (زین مدنی ) معروف گلوکار عاصم اظہر نے شادی سے پہلے ناراض ہونے والے لڑکے اور لڑکی میں مصالحت کروانے سے متعلق سوال پر مداح کو دلچسپ جواب دے دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ان کے مداح نے سوال کیا کہ عاصم اظہر آپ نے کبھی کسی کا پیچ اپ کروایا ہے کیا؟ جس کے جواب میں عاصم اظہر نے کہا کہ ایک مرتبہ کسی لڑکے کو اس کی ہونے والی بیوی نے چھوڑ دیا، تو اس لڑکے نے مجھ سے درخواست کی کہ ویڈیو بنادیں۔

عاصم اظہر نے مزید کہا کہ آج وہ شادی شدہ ہیں، اللہ کرے یہ صحیح فیصلہ ہو۔ گلوکار عاصم اظہر کی جانب سے دیئے گئے اس جواب پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے اور سوشل میڈیا صارفین ان سے مزید دلچسپ سوالات کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں