ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلرمرغی کا گوشت مزید 11 روپے فی کلو مہنگا

chicken price hike
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: برائلرمرغی کا گوشت مزید 11 روپے فی کلو مہنگا،مرغی کا گوشت 360 روپے فی کلو ہوگیا۔
 تفصیلات کے مطابق برائلرمرغی کا گوشت   مزید 11 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا۔ریٹ میں 11 روپے اضافہ سے مرغی کا گوشت 360 روپے فی کلو ہوگیا۔برائلر مرغی کا گوشت 349 روپے کلو سے بڑھا کر 360 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 240 روپے اور پرچون ریٹ 248 روپے فی کلو مقرر کردیا گیا۔ دوسری جانب انڈوں کا ریٹ 171 روپے فی درجن مقرر جبکہ فارمی انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 5 ہزار 10روپے مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 100فیصد سے بڑھ گیا ہے۔ ادارہ شماریات نے پہلی سہ ماہی میں بیرونی تجارت کے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں۔ برآمدات 27.32 فیصد اضافے سے 6 ارب 96 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں۔ گزشتہ سال 5 ارب 47کروڑ ڈالر کی برآمدات تھیں۔ درآمدات 65.08 فیصد اضافے سے18ارب 63کروڑ ڈالر رہیں۔ گذشتہ سال درآمدات 11 ارب 28کروڑ ڈالر تھیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق تجارتی خسارہ 11 ارب 66کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔ گذشتہ سال کے 5.81 ارب ڈالر کے مقابلے خسارہ 100.62 بڑھ گیا۔

اگست کے مقابلے ستمبر میں برآمدات میں 26.13 فیصد اضافہ ہوا۔ ستمبر 2021 میں برآمدات کا حجم 2ارب 38کروڑ ڈالر تھا۔ ستمبر 2020 میں برآمدات کا حجم ایک ارب 88 کروڑ ڈالر تھا۔ اگست کے مقابلے ستمبر میں درآمدات میں 50.78 فیصد اضافہ ہوا۔ ستمبر 2021 میں درآمدات کا حجم 6 ارب 47کروڑ ڈالر تھا۔ ستمبر 2020 میں درآمدات کا حجم 4 ارب 29 کروڑ ڈالر تھا۔