اورنج ٹرین کو آپریشنل کرنے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل

6 Oct, 2020 | 11:17 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( در نایاب ) اورنج لائن ٹرین کو آپریشنل کرنے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل، اورنج لائن کی اوپننگ پر تقریب اسٹیبلنگ یارڈ پر ہوگی جبکہ مہمانوں کو مدعو کرنے پر غور شروع کردیا گیا۔

اورنج لائن کی افتتاحی تقریب پیکج فوراسٹیبلنگ یارڈ پر ہوگی جس کے لئے حتمی پلاننگ کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اورنج لائن کی تقریب میں وزیراعظم کو مدعو کرنے پر وزیراعظم کی شرکت کا امکان نہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار تھوڑی دیر کے لئے آپریشنل تقریب میں شرکت کریں گے۔

تقریب کے موقع پر وزیرٹرانسپورٹ اور ارکان اسمبلی کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ حکومت پنجاب نے کورونا ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ اورنج لائن کے ٹیسٹ رن کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ 

اورنج لائن کے لئے ورک فورس کے تین بیچ میں سے دو بیچ کی ٹریننگ مکمل کرلی گئی ہے۔ اورنج لائن کے متعدد اسٹیشنز پر ٹیسٹنگ مکمل ہونے کے بعد رواں ہفتے ہینڈ اوور کردیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں