(حافظ شہباز علی)زمبابوے کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان 19 اکتوبر کو ہوگا، ہیڈکوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کہتے ہیں کہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے کر ٹیم تشکیل دیں گے۔
قذافی سٹیڈیم میں سیکنڈ الیون قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچز کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے خلاف سیریز کا اعلان قومی ٹی ٹوئنٹی کپ مکمل ہونے کے بعد کریں گے،کوشش ہے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کے لیے 23 رکنی سکواڈ کا اعلان کریں۔
مصباح الحق نے کہا کہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو زمبابوے اور نیوزی لینڈ کے خلاف موقع دیں گے، زمبابوے کے خلاف سیریز سے قبل ملتان میں ایک روزہ انٹرا سکواڈ میچ کی منصوبہ بندی بھی کر رہے ہیں۔
ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے خلاف سیریز میں سینئرز کو آرام کروانے کے بارے میں سوچ بچار جاری ہے۔
زمبابوے کیخلاف سکواڈ کا اعلان کب ہوگا؟
6 Oct, 2020 | 10:52 PM