ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اہم خبر

انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جنید ریاض ) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے دس اکتوبر سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سپیشل امتحان کیلئے رولنمبر سلپس جاری کردیں۔

انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو کے خصوصی امتحان کے لئے رول نمبر سلپس کا اجراء کردیا گیا۔ سپشل امتحان کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ چیئرمین بورڈ پروفیسر ریاض ہاشمی کے مطابق پرائیویٹ اُمیدوار کے داخلہ فارم پر دئیے گئے پتہ پر رولنمبر سلپس بھیج دی گئی ہیں، ریگولر طالب علم اپنے ادارے کی وساطت سے رول نمبر سلپ حاصل کر سکتے ہیں۔

رولنمبر سلپس بورڈ ویب سائٹ پر بھی اَپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔ انٹر میڈیٹ پارٹ سکینڈ کے سپیشل امتحانات دس اکتوبر سے شروع ہورہے ہیں۔

ادھر محکمہ خصوصی تعلیم نے اساتذہ کی ٹریننگ کیلئے تربیتی ادارے کھولنے کی اجازت دے دی۔ تربیتی اداروں کے اوقات کات صبح آٹھ سے دوپہر تین بجے تک ہونگے۔ تربیتی اداروں میں سٹاف کو جمعہ کے دوپہر 12 بجے چھٹی ہوا کرے گی۔

ڈائریکٹوریٹ آف اسپیشل ایجوکیشن نے تربیتی ادارے کھولنے کیلئے مراسلہ جاری کردیا۔ تربیتی اداروں میں ایس او پیز کے مطابق کچن، کنٹین، میٹنگ روم اور فوٹو کاپی شاپ کھولنے کی اجازت ہوگی۔ صرف حکومتی ایس او پیز کیمطابق تربیتی ادارے کھولے جاسکیں گے۔

ایس او پیز کیخلاف ورزی پر متعلقہ اداروں کے سربراہان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔