ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ڈویژن میں 517 غیر قانونی ریلوے پھاٹکوں کی موجودگی کا انکشاف

لاہور ڈویژن میں 517 غیر قانونی ریلوے پھاٹکوں کی موجودگی کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) ریلوے حکام نے غیر قانونی پھاٹکوں کی فہرست تیارکرلی، لاہور ریلوے ڈویژن میں شامل 15اضلاع میں کل 517 غیر قانونی ریلوے پھاٹکوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
ریلوے پھاٹکوں پر بڑھتے ٹرین حادثات کے پیشِ نظر ریلوے حکام نے غیر قانونی پھاٹکوں کی فہرست تیارکرلی۔لاہور ریلوے ڈویژن میں شامل 15اضلاع میں موجود غیر قانونی پھاٹکوں کی فہرست تیار کی گئی۔ فہرست کے مطابق لاہور ریلوے ڈویژن میں کل 517 غیر قانونی ریلوے پھاٹک موجود ہیں۔

غیر قانونی ریلوے پھاٹکوں میں فیصل آباد ڈسٹرک سرفہرست ہے۔ ضلع فیصل آباد میں112غیرقانونی ریلوے پھاٹکوں کا انکشاف ہوا  جبکہ ضلع شیخوپورہ میں 73، قصور میں 53، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 50، نارووال میں 34، اوکاڑہ میں 33، ننکانہ صاحب میں 32، سیالکوٹ ڈویژن میں 27، لاہور ڈسٹرکٹ میں 6 غیرقانونی پھاٹک موجود ہیں۔

واضح رہے کہ  ریلوے حکام کی جانب سے غیرقانونی پھاٹکوں کی بندش کے لیے چیف سیکرٹری اور ڈی سی کو مراسلے لکھے گئے تھے، ضلعی انتظامیہ کی تجویز سے پھاٹک بند یا اپ گریڈ کیے جائیں گئے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer