ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر پنجاب کا لیگی رہنماؤں پر غداری کے مقدمہ سے لاتعلقی کا اعلان

گورنر پنجاب کا لیگی رہنماؤں پر غداری کے مقدمہ سے لاتعلقی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے خلاف مقدمے کے مدعی سے گورنر ہاؤس پنجاب نے لاتعلقی کا اظہار کردیا، ترجمان گورنر ہاؤس کا کہنا ہے کہ بغاوت کے مقدمے کے مدعی بدر رشید کا گورنر پنجاب سےکوئی تعلق نہیں۔

ترجمان گورنر ہاؤس کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر سے ہزاروں افراد گورنر پنجاب سے ملاقات کرتے ہیں، ملاقات کے لیے آنیوالوں کا تصاویر بنانا معمول کی بات ہے۔ ترجمان گورنر ہاؤس کا کہنا ہے کہ گورنر چودھری محمد سرور سیاست میں وضعداری کے قائل ہیں، مخالفین کے خلاف کسی مقدمہ یا اسکی حوصلہ افزائی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے غداری کے مقدمہ سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے یہ ایف آئی آران کے اپنوں نے درج کرائی ہو، یہ جس نے بھی کیا ہے پتاچل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسے ہمارے کھاتے میں نہ ڈالیں، حکومت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ 

واضح رہے بدر رشید نامی شہری نے نواز شریف سمیت لیگی قیادت کیخلاف  غداری کا مقدمہ درج کروایا ہے۔ جس پر مسلم لیگ ن کی جانب سے شدید احتجاج کیا جا رہا ہے، لیکن بدر رشید خود مختلف مقدمات میں ملزم پایا گیا ہے اور اس کیخلاف ایف آئی آر درج ہیں۔ بات یہاں ہی ختم نہیں ہوئی بدر رشید کی وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ تصاویر سامنے آرہی ہیں۔