وزیراعلیٰ پنجاب داتا دربار چادر پوشی کی تقریب میں کیوں شریک نہ ہوئے؟

6 Oct, 2020 | 06:36 PM

Arslan Sheikh

( علی اکبر ) برصغیر پاک و ہند کی عظیم روحانی شخصیت حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس کا آغاز، وزیراعلیٰ پنجاب مصروفیت کے باعث چادر پوشی کی تقریب میں شریک نہ ہو سکے۔

بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ایوان وزیر اعلیٰ میں کابینہ اجلاس کی صدارت اور دیگر سرکاری امور سر انجام دیتے رہے۔ اس سے قبل بھی وزیر اعلیٰ پنجاب غسل کی سالانہ تقریب میں شریک نہیں ہوسکے تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے چادر پوشی کی تقریب میں شریک نہ ہونے پر عوامی حلقوں میں چہ مگوئیاں جاری ہیں۔ 

عوامی حلقوں میں سوال کیا جا رہا ہے کہ وزیر پنجاب کی جانب سے تقریبات میں شریک نہ ہونا، ان کی مصروفیت کے باعث ہے یا اس کی وجوہات کچھ اور ہیں۔ 

عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویری ؒکا 977واں عرس لاہور پولیس کے زائرین عرس کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لئےانتظامات مکمل ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کاکہنا تھا کہ 2ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

3ایس پیز،07ڈی ایس پیز، 28انسپکٹرز،228اپر سب آرڈینیٹس ڈیوٹی پر مامور ہوں گے،زائرین کوتین درجاتی چیکنگ میکانزم سےمکمل تلاشی کے بعد ہی احاطہ مزار میں داخلے کی اجازت ہوگی۔چیکنگ کے لئے واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور الیکٹرک بیرئیرزکا استعمال یقینی بنایا جائے۔ 

مزیدخبریں