فیسیں کم نہ کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

6 Oct, 2020 | 05:00 PM

Arslan Sheikh

( ملک اشرف ) یونیورسٹیز کے تمام سمسٹرز نہ کھولنے اور آن لائن کلاسز کی فیس کم نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ عدالت نے وفاقی حکومت کے لاء افسر کو مجاز اتھارٹی سے ہدایات لے کر چودہ اکتوبر کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

جسٹس جواد حسن نے محمد ذیشان سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواستگزار سمیت دیگر طلباء کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وہ یو ایم ٹی میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ کورونا کے بعد مارکیٹس، شاپنگ مالز، سکولز اور کالجز کھلے ہوئے ہیں جبکہ یونیورسٹیز مکمل طور پر نہیں کھلیں۔

یونیورسٹیز کی بندش کے باعث طالبعلموں کا تعلیمی نقصان ہو رہا ہے۔ درخواست گزار محمد ذیشان کی جانب سے دلائل دیتے ہوئے استدعا کی گئی کہ یونیورسٹیز کے تمام سمسٹرز کیلئے کھولنے کا حکم دیا جائے۔ مزید استدعا کی گئی کہ یونیورسٹیز میں آن لائن کلاسز کی صورت میں پنجاب یونیورسٹی کی طرح 50 فیصد فیس کم کی جائے۔ 

مزیدخبریں