(سٹی42)گزشتہ کئی دنوں سے ٹی وی پر چلنے والا نجی بسکٹ کمپنی کے اشتہار کو پیمرا کی جانب سے بین کر دیا گیا ، جس میں اداکارہ مہوش حیات نے اپنے فن کے جوہر بھی بکھرے تھے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی سپر سٹار اور تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات کے رقص خلاف ایکشن لیتے ہوئے پیمرا نے ویڈیو کو ہٹا دیا، حال ہی میں مہوش حیات نے ایک نجی کمپنی کے اشتہار میں کام کیا تھا جس پر پیمرا نے نوٹس لیتے ہوئے اشتہار کو فوری طور پر بین کر دیا ہے۔
پیمرا کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ کمپنی کا اشتہار پاکستان میں بسنے والے لوگوں کے رسم و رواج کے پوری طرح منافی ہے جبکہ مہوش حیات نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کمپنی کہ اشتہار کی ویڈیو ٹویٹ کرکے کیپشن میں اپنے مداحوں کو بتایا کہ " یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں اس بہتریں اشتہارکا حصہ بنی ، جہاں ہم مختلف رسم و رواج کو سہراتے ہیں کیونکہ اپنے دیس کا ہر رنگ ہے نرالا۔ ''
تاحال نجی کمپنی کی جانب سے اشتہار بین ہونے پر کسی قسم کا موقف نہیں اپنایا گیا جبکہ اداکارہ مہویش حیات اور نجی کمپنی کا ٹویٹر پر راج، دونوں ٹویٹر کے ٹاپ ٹریڈ بن گئے تھے۔ دوسری جانب ٹویٹر پرمداحوں کی جانب سے اداکارہ مہوش حیات کی مکمل طور پر حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے ۔