اداکار شہریار منور کو نئی زندگی مل گئی

6 Oct, 2020 | 01:14 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور اچانک منظر  عام پر آگئے،وہ  کافی عرصہ سےسوشل میڈیا فیلٹ فارمز سے غائب رہے جس پر مداحوں میں تشویش  کی لہر دوڑ گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے اداکارہ شہریار منور کا نام آج ان لوگوں کی فہرست میں شامل ہے جہنوں نے منفرد اداکاری کی بدولت اپنا ایک منفرد مقام بنایا اور اسی پہچان نے ان کو دنیا کے سامنے روشناس کرایا، سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والے اداکار شہریار  کی کافی عرصہ بعد تصویریں وائرل ہوئیں، قبل ازیں مداح پریشانی  میں مبتلا تھے کیونکہ اچانک ایسی تصویریں سامنے آنے اور اتنا وقت سوشل میڈیا سے غائب رہنے پر صارفین کا تجسس مزید بڑھ گیاتھا۔

اداکار شہریار نے اپنی چند تصویریں اور ویڈیوز انسٹاگرام پر شئیر کی جس کو دیکھ کر مداح افسردہ ہوگئے، ویڈیوز اور تصویروں میں اداکار ایک ہسپتال میں داخل ہیں،شہریار منور نے تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتے مداحوں نے معافی مانگی اور تمام صورت حال سے آگاہ کیا،انہوں نے بتایا کہ  کچھ دنوں پہلے وہ ایک خوف ناک حادثے کاشکار ہو گئے تھے جس کی بدولت انھیں تمام تر مصروفیات ترک کرنی پڑیں ۔

شہریار نے اپنےانسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے معافی مانگی کہ وہ دو ماہ سے اپنے مداحوں سے دور رہے جس کی بڑی وجہ ان کے ساتھ پیش آنے والا روڈ حادثہ تھا جس میں وہ بال بال بچے ، اداکار شہریار نے بتایا کہ وہ 2  ماہ قبل اپنے موٹرسائیکل پر گلگت سے ہنزہ کے لیےروانہ ہوئے تھے کہ اس دوران ایک خطرناک حادثے سے دو چار ہوگئے۔
ان کا ایک کندھا بری طرح سے ٹوٹ گیا تھا اوراسی سلسلے میں وہ سرجری کے لیے لندن گئے تھے جہاں ان کا آپریشن ہوا اور اب ان کا کندھا حرکت کر رہا ہے اور ان کی پٹی بھی اتر چکی ہے۔شہر یار منور نےاپنے چاہنے والوں کے لئے ایک پیغام جاری کیا کہ بیشک موٹر سائیکل ایک پر لطف سواری ہے لیکن یہ ساتھ ہی ساتھ خطرناک بھی ہے لہذا اس پر تمام حفاظتی تدابیر پوری کرنے کے بعد سوار ہوں ، اگر میں نے ہیلمٹ نہ پہنا ہوتا تو شاید میرے ساتھ اس سے زیادہ بُراحادثہ پیش آسکتا تھا۔

مزیدخبریں