افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حادثے میں جاں بحق ہوگئے

6 Oct, 2020 | 11:51 AM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) افغانستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین نجیب تراکائی کار حادثہ میں جاں بحق ہو گئے، نجیب دو دن قومہ میں رہنے کے بعد آج انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ ٹیم پر سوگ کی فضا چھا گئی، ٹیم کے اہم کھلاڑی و اوپننگ بیٹسمین 29 سالہ  نجیب تراکائی ایک کار حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئے،نجیب دو دن قومہ میں رہنے کے بعد آج انتقال کر گئے۔ جمعہ کے دن  سٹرک پار کرتے ایک تیز رفتار کار نے ان کو ٹکر ماردی تھی،تشویشناک حالت میں فوراً ان کو ہسپتال داخل کیا گیا،افغان کرکٹ بوڑدحکام نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے کے بعد نجیب کی حالت خطرے سے باہر نہیں تھی اور وہ گزشتہ 22 گھنٹوں سے بے ہوش تھے،نجیب تراکائی کے ساتھ جلالہ آباد میں حادثہ پیش آیا جس پر ان کے بعد ہسپتال میں ان کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا تھا۔

نجیب تراکائی  کے انتقال پر افغان کرکٹ بورڈ نے گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ افغانستان کی قوم کرکٹ بورڈ سے محبت کرتی ہے،بورڈ نے افسوس ناک خبر سناتے ہوئے بتایا کہ قابل احترام اور خوش اخلاق   اوپننگ بیٹسمین 29 سالہ نجیب تراکائی کا انتقال ہوگیا۔ ہم اللہ سے دعاگو ہیں خدا نجیب تراکائی کی مغفرت فرمائے۔

 اوپننگ بیٹسمین نجیب تراکائی نے 2014 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا، انہوں نے پہلا میچ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کےخلاف کھیلا،ٹی ٹوئنٹی کے 12 میچز میں ان کا مجموعی سکور258 ہے جو کہ 21.50 اور سڑائیک ریٹ122.85 کی اوسط سے ہے۔بیسٹ سکور90 جو 2017 میں آئرلینڈ کے خلاف بنایا، نجیب تراکائی نے آخری ون ڈے انٹرنیشنل 2019 میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا تھا۔


 

مزیدخبریں