(سٹی42) بالی ووڈ انڈسٹری کے نامور اداکار شاہ رخ خان کا ایک ایسا بیان سامنے آیا کہ بھارتی خاموش نہ رہ سکیں اور ان آڑے ہاتھوں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری کے جانے مانے اداکار جن کانام کسی تعریف کا محتاج نہیں اور فلم نگری میں اپنی دھاگ بٹھانے والے کنگ' شاہ رخ خان' نے گاندھی کے جنم دن کے موقع پر ایک ایسا بیان دیا جس نے بھارتی عوام کو مشتعل کردیا اور اداکار پر خوب تنقید کے نشتر چلائے۔ٹویٹر پر گاندھی کے یوم پیدائش پر اداکار نے ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے بیٹے ابرام خان اور بیٹی سہانا خان نظر آئیں۔
اس کے کیپشن میں لکھ کہ اس گاندھی جینتی اگر ہمیں اپنے بچوں کو کچھ سکھانا چاہئے، اچھے وقت ، برے وقت اور کسی بھی وقت میں تو وہ ہے برا نہ سنو، برا نہ دیکھو اور برا نہ بولو۔ گاندھی جی کی 151 ویں یوم پیدائش پر سچائی کی قدر کو یاد رکھنے کو یاد کرنا۔
شاہ رخ خان کی یہ پوسٹ سامنے آنے پر ان کو بھارتیوں نے آڑے ہاتھوں لیا اور تنقید کرنا شروع کردی،اداکارہ سیانی گپتا نےطنز کرتے ہوئے ٹویٹ کیا،اداکارہ نے لکھا کہ کچھ بو لے، صحیح چیز، گاندھی جی نے ہمیں سچ کےلئےبھی بولنا سکھایا ہے۔ جنسی استحصال کے شکار اور دلت بھائی۔ بہنوں کے حق کے لئے بولنا چاہئے۔
اداکارہ سیانی گپتا نےمزید کہا کہ صرف اپنی آنکھ، کان اور منھ بند کر لینا نہیں چاہئے۔ان کی اس پوسٹ سے دیگر صارفین نے بھی اتفاق کیا کیونکہ انہوں نے یہ پوسٹ یوپی کے ہاتھرس اور بلرام پور میں دلت لڑکیوں کے ساتھ ہوئے جنسی استحصال اور موت کے معاملے کو لیکر لکھی ہے۔ شاہ رخ خان پر ناقدین کی جانب سے طنز کیا جارہا اور اورکمنٹس سیشن میں تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔