ٹھوکر نیاز بیگ کی تزئین و آرائش کا منصوبہ کچھوے کی چال چلنے لگا

6 Oct, 2019 | 10:37 PM

Arslan Sheikh

(در نایاب ) ڈی جی ایل ڈی اے عثمان معظم کا چھٹی کے روز مسلسل تیسرا دورہ، تعمیراتی کاموں میں سست روی پر انجنئیرنگ ونگ پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔

وزیراعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر شہر کے داخلی راستوں کو خوبصورت بنانے کے منصوبے پر ایل ڈی اے نے کام شروع کررکھا ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے محمد عثمان معظم نے ٹھوکر نیاز بیگ چوک کی تزئین و آرائش منصوبے کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے تزئین و آرائش کے کام میں سست روی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر معروف آرکیٹیکٹ رضوان بیگ نے منصوبے کے ڈیزائن پر بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈرین کی تعمیر، پولز کی تنصیب اور آرٹ ورک کا کام جاری ہے۔ ڈی جی عثمان معظم نے قائم مقام چیف انجنئیر مظہر حسین خان کو کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔

واضح رہے ڈی جی ایل ڈی اے کا ہر اتوار کو ٹھوکر نیاز بیگ کا مسلسل تیسرا دورہ ہے۔

مزیدخبریں