لیگی رہنما سائرہ افضل تارڑ کی حکومت پر لفظی گولا باری

6 Oct, 2019 | 07:22 PM

Arslan Sheikh

( عمر اسلم ) لیگی رہنما سائرہ افضل تارڑ کی مسلم لیگ (ن) سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس، کہتی ہیں کہ صحت انصاف کارڈ مسلم لیگ (ن) کا منصوبہ تھا جبکہ موجودہ حکومت صحت کے شعبہ میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے، ڈینگی کی وبا پھیل گئی اور موجودہ حکومت نے اس کی روک تھام کے حوالے سے کوئی موثر قدم نہیں اٹھاِیا۔   

مسلم لیگ (ن) کی رہنما سائرہ افضل تارڑ نے مسلم لیگ (ن) سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات نہیں مل رہیں جبکہ موجودہ حکومت صحت کے شعبہ میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج صحت انصاف کارڈ منصوبہ مسلم لیگ (ن) کا تھا۔

 انھوں نے کہا کہ یہ منصوبہ جب گذشتہ دور حکومت میں شروع کیا تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا میں صوبائی حکومت نے اس کی مخالفت کی تھی لیکن آج ہمارے ہی منصوبے کو نیا نام دے کر کریڈٹ حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

سائرہ افضل تارڑ نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے وزرا صرف جھوٹ بولنا جانتے ہیں جبکہ حکومت غریب کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ عوام آج میاں نوازشریف کے دور کو یاد کررہے ہیں۔

مزیدخبریں