چیف جسٹس کا مزید ماڈل کورٹس کے قیام کا حکم

6 Oct, 2019 | 05:39 PM

Arslan Sheikh

( ملک اشرف ) ملک بھر کی ماڈل کورٹس میں مقدمات کے تیز ترین فیصلوں کا ریکارڈ، کارکردگی دیکھتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان نے مزید ماڈل کورٹس کے قیام کا حکم جاری کردیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کو تین روز میں نئی ماڈل کورٹس قائم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر مزید ایک نئی ماڈل کورٹ قائم کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ ڈویژنل سطح پر قائم ہونے والی ماڈل کورٹس قتل اور منشیات کے مقدمات کی سماعت کریں گی، ہر ضلع میں دیوانی اپیلوں اور فوجداری مقدمات کی سماعت کیلئے بھی مزید ماڈل کورٹس بنیں گی۔

ملک بھر میں ابتدائی طور پر ماڈل کورٹس نے یکم اپریل 2019 میں اپنے کام کا آغاز کیا، اب تک پاکستان کی 373 ماڈل کورٹس 36 ہزار 881 مقدمات کے فیصلے کرچکی ہیں جبکہ 98 ہزار 647 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے ہیں۔ نئی عدالتوں کے قیام کے بعد اس کی رپورٹ چیف جسٹس آف پاکستان کو پیش کی جائے گی۔

ڈی جی مانیٹرینگ سیل ماڈل کورٹس سیشن جج سہیل ناصر ججز کی کارکردگی رپورٹ مرتب کریں گے۔

مزیدخبریں