(عابد چودھری) برکی میں سوتیلے بیٹے نے فائرنگ کر کے ماں کو قتل کردیا، پولیس نے مقتولہ کی نعش مردہ خانے جمع کروا کر قانونی کارروائی شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق برکی کے علاقہ ڈگراواں پنڈ کی رہائشی 35 سالہ رشیدہ کو اسکے سوتیلے بیٹے عمران نے نامعلوم وجوہات کی بناپر فائرنگ کر کے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرتے ہوئے نعش مردہ خانے جمع کروادی۔
پولیس کے مطابق ملزم عمران کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے،عمران کے والد نے دو شادیاں کررکھی تھیں،عمران اسکی پہلی بیوی کا بیٹا ہے۔