(قیصر کھوکھر) حکومت پنجاب نے صوبے میں ایک نئی اینٹی نارکوٹکس فورس بنانے کا فیصلہ کر لیا، نئی فورس محکمہ پولیس کے ماتحت وفاقی نارکوٹکس فورس کی طرز پر صوبے میں کام کرے گی، اس فورس میں بے روز گار نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ قانون نے نئی فورس کی تیاری کا مسودہ قانو ن تیار کر لیا، اینٹی نار کوٹکس فورس صوبے میں منشیات کی روک تھام کیلئے کام کرے گی، پولیس اور ایکسائز فورس کی طرز پر تھانے بنائے جائیں گے، گریڈ 20 کا افسر اس فورس کا سربراہ ہوگا، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے نئی فورس بنانے کا تمام ہوم ورک مکمل کرلیا۔