( شہباز علی ) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے سری لنکن باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کو شکست کی وجہ قرار دے دیا جبکہ محمد حسنین کہتے ہیں دنیا کا تیز ترین باؤلر بننے کی خواہش ہے۔
سری لنکا کے ہاتھوں پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست کے بعد قذافی سٹیڈیم میں قومی کپتان سرفراز احمد نے پریس کانفرنس کی، سرفراز احمد نے کہا کہ سری لنکا نے ہم سے بہتر کرکٹ کھیلی۔ سری لنکا نے تینوں فارمیٹ میں اچھا پرفارم کیا، آج 6 نئے کھلاڑیوں کو کھیلایا اگلے دو میچوں میں کم بیک کریں گے۔
فاسٹ باؤلر محمد حسنین نے کہا کہ اپنے کراؤڈ کے سامنے کھیل کر بہت اچھا لگا، دنیا کا تیز ترین باؤلر بننے کی خواہش ہے۔ کوشش ہوگی کی 100 فیصد پرفارمنس دوں۔
کامیابی پر سری لنکن کپتان داسن شناکا کا کہنا تھا کہ چھ سال بعد پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ میں کامیابی پر خوشی ہے۔ سری لنکن کپتان نے کہا کہ پی ایس ایل میں کھیلنا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہوگی۔