برطانوی وفد کا شوکت خانم میموریل ہسپتال کا دورہ

6 Oct, 2018 | 09:11 PM

Arslan Sheikh

شاہ رخ ندیم: برطانیہ سے آئے 11 رکنی وفد کا شوکت خانم میموریل ہسپتال کا دورہ، ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق شوکت خانم ہسپتال میں برطانوی وفد کی قیادت ممبر برٹش پارلیمنٹ ٹولی للوئڈ نے کی، وفد میں چیئرمین تھرڈ ورلڈ سولیڈیٹری مشتاق لاشاری، مئیر روکڈیل محمد زمان، مسز رضیہ شمیم، ناظم سلیمان، امتیاز احمد، محمد ارشد، راجا نجابت حسین سمیت دیگر نے شرکت کی۔

شوکت خانم ہسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عاصم اور ایسو سی ایٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر نائلہ نے وفد کو ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کروایا اور بریفنگ دی، وفد نے کینسر کے مرض میں مبتلا زیر علاج بچوں سےملاقات بھی کی۔ ٹونی للوئڈ کا کہنا تھا کہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ شوکت خانم میں کینسر کا معیاری علاج ہو رہا ہے، اس طرح کے ہسپتال پاکستان میں مزید بننے چاہئیے۔

مزیدخبریں