وکلاء احتجاج، عابد باکسر کیس کی سماعت ملتوی

6 Oct, 2018 | 07:49 PM

Arslan Sheikh

جمال الدین: وکلاء احتجاج کے باعث سابق پولیس انسپکٹرعابد باکسرعدالت میں پیش نہیں ہوئے، ان کے خلاف دس مقدمات کی سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عابد باکسر کے وکیل اظہر لطیف ایڈیشنل سیشن جج جاوید اشرف کی عدالت میں پیش ہوئے اور وکلاء ہڑتال کی وجہ سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ سیشن عدالت نےسابق انسپکٹرکی 10 مقدمات میں قبل از گرفتاری ضمانت منظور کررکھی ہے۔

واضح رہے عابد باکسر پر قتل، اقدام قتل، جعل سازی، فراڈ کیس، اغواء اور شہریوں کو ہراساں کرنے جیسے الزامات عائد ہیں۔ سابق انسپکٹر نے موقف اختیارکررکھا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرائے، وہ 11 سال بیرون ملک رہنے پر مجبور تھے، اب مقدمات کا سامنا کریں گے۔

مزیدخبریں