ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیگی اراکین اسمبلی پارلیمانی آداب سے ناواقف

لیگی اراکین اسمبلی پارلیمانی آداب سے ناواقف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی پارلیمانی آداب سے نا واقف  نکلے،  پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا نوٹفکیشن ہونے کے باوجود ریکوزیشن جمع کروا دی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی پارلیمانی جماعت کی جانب سے نوٹفکیشن جاری ہونے کے بعد اجلاس بلوانے کی ریکوزیشن اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا ئی گئی ہے۔

 قواعد کے مطابق چونکہ حکومت کے بلوائے گئے اجلاس کا نوٹفکیشن جاری ہو چکا ہے اس لئے اپوزیشن کی ریکوزیشن کو مسترد کر دیا جائے گا۔