گندے انڈوں کے خاتمے کیلئے اہم اقدام

6 Oct, 2018 | 06:10 PM

Shazia Bashir

عمران یونس: پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے تمام ہیچریوں کو وارننگ جاری کر دی۔

چیئرمین پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن چوہدری محمد نصرت طاہر کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ گندے انڈوں کی مارکیٹ میں فروخت مکمل طور پر ممنوع ہے۔ تمام ہیچریوں کو گندے انڈے قانون کے مطابق تلف کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ گندے انڈوں کی تلفی کا تمام ریکارڈ رکھا جائے.

ورنہ فروخت کرنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی سخت کاروائی عمل میں لائے گی۔ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے نوٹس میں دی گئی ہدایات پنجاب پیور فوڈ ریگولیشن 2018 کے تحت جاری کی ہیں۔

مزیدخبریں