پنجاب کے دس محکموں میں سیکرٹریوں کی آسامیاں تاحال خالی

6 Oct, 2018 | 05:11 PM

Shazia Bashir

قیصیر کھوکحر:   پنجاب کے چالیس محکموں میں سے دس محکموں کے سیکرٹریوں کی آسامیاں تاحال خالی پڑی ہیں، بھرتیاں نہ ہونے کے باعث انتظامی امور متاثر، سائلین دربدر ہوگئے۔

محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے ریکارڈ کے مطابق سیکرٹری لائیو سٹاک، سیکرٹری سوشل ویلفیئر، سیکرٹری آئی اینڈ سی، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئر، سیکرٹری معدنیات، سیکرٹری جنگلات، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، سیکرٹری انرجی اور سیکرٹری قانون کی آسامیاں تاحال خالی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے چیف سیکرٹری کے چارج سنبھالنے کے بعد حکومت ان خالی اسامیوں کو پر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس سلسلہ میں موزوں افسران کی تلاش جاری ہے۔

مزیدخبریں